1
0
Tuesday 28 Mar 2023 21:27

مفت آٹے کے حصول کی تگ ودو میں ایک اور خاتون جان سےگئی

مفت آٹے کے حصول کی تگ ودو میں ایک اور خاتون جان سےگئی
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے مفت آٹے کی تقسیم کے دوران ایک اور خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  پنجاب کے شہر جہانیاں میں مفت آٹےکی تقسیم کے دوران بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانیاں کرکٹ اسٹیڈیم میں قائم آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ سے 2 خواتین بے ہوش ہوگئیں، دونوں خواتین کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ایک خاتون دوران علاج دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی۔ اس سے قبل ساہیوال کے نواز شریف پارک میں بھی مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی، جس میں 19 خواتین زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا،  بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق بھی ہوئیں۔ واضح رہے کہ اب تک مفت آٹے کے حصول کے لیے  سخت گرمی اور رش میں بد نظمی اور بھگدڑ سے کئی افراد جان سے جاچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1049253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

غلام مرتضی
Pakistan
8070
ہماری پیشکش