QR CodeQR Code

جب تک قوم پیچھے کھڑی نہ ہو ریاست مضبوط نہیں ہوتی

کارکنوں پر تشدد، ملوث لوگوں پر امریکا، برطانیہ اور یورپ میں پابندی لگوائیں گے، فواد چودھری

نگران حکومت، آئی جی پنجاب کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دلوائیں گے

28 Mar 2023 21:16

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دس اپریل سے لیکر 21 مارچ تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں، برطانوی شہری شاہد حسین کو کل رہا کر دیا گیا، برطانوی شہری کو رہا کرنے پر معافی مانگی گئی، کیا پاکستانیوں کے کوئی حقوق نہیں ہیں۔


اسلام ٹئمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان بینک کرپٹ ہونے جا رہا ہے، ہوش سے کام لیں، کیا یہ دوبارہ پاکستان کو فیٹف کی لسٹ میں شامل کروائیں گے۔؟ اوورسیز پاکستانی ہماری بیک بون ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دس اپریل سے لیکر 21 مارچ تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں، برطانوی شہری شاہد حسین کو کل رہا کر دیا گیا، برطانوی شہری کو رہا کرنے پر معافی مانگی گئی، کیا پاکستانیوں کے کوئی حقوق نہیں ہیں۔ اظہر مشوانی پاکستانی ہیں، اس لیے اس کا کوئی اتا پتہ نہیں، ان کو لاپتہ ہوئے 5 دن ہوگئے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ کل 10 سال کے بچے کو اٹھا کر جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

عمران خان کے خلاف 15 مقدمات ایک دن میں درج کیے گئے، ان کے خلاف کیسز کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ انٹرنیشنل اداروں، ڈپلومیٹک کور کو بھجوا دی ہے، نگران وزیراعلیٰ، آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کے خلاف رپورٹ عالمی اداروں کو بھیج رہے ہیں۔ سابق وزیر اطلاعات نے کہا یہ لوگ پرسونا نان گریٹا ڈکلیئر ہوں گے، ان کے انٹرنیشنل ویزے منسوخ ہوں گے، جس طرح نریندر مودی پر امریکا میں پابندی لگی، اسی طرح ان پر لگے گی۔ ضیاء الحق کے دور میں ایسا ہوا تھا، برطانیہ، یورپی یونین، امریکا سے ان کے خلاف قراردادیں آئیں گی، قراردادوں میں ان کے ویزوں کی منسوخی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ نگران حکومت، آئی جی پنجاب کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دلوائیں گے۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اپریل میں جی ایس پی پلس کی بات چیت ہونی ہے، جس طریقے سے حکومت چل رہی ہے، لگتا نہیں کہ جی ایس پی پلس اسٹینڈ ہوگا۔ جب تک قوم پیچھے کھڑی نہ ہو ریاست مضبوط نہیں ہوتی، اگر کوئی ادارے پر تنقید کرتا ہے تو جواب دیں، ریاست اور قوم کے درمیان فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ جس طرح کی یہ حرکت کر رہے ہیں، قوم علیحدہ ہو رہی ہے، امپورٹڈ حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ کسٹوڈین ٹارچر اور روزانہ ہمارے لوگ غائب ہو رہے ہیں۔ 5 دن ہوگئے اظہر مشوانی غائب ہے، پولیس کہتی ہے کہ انہیں اظہر مشوانی کے اغوا کا نہیں پتہ، نامعلوم افراد سرعام لوگوں کو اٹھا رہے ہیں، خدا کے واسطے ہوش کے ناخن لیں۔


خبر کا کوڈ: 1049254

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049254/کارکنوں-پر-تشدد-ملوث-لوگوں-امریکا-برطانیہ-اور-یورپ-میں-پابندی-لگوائیں-گے-فواد-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org