QR CodeQR Code

سرکاری اراضی پر رہائشگاہ کی تعمیر، عثمان بزدار اینٹی کرپشن پنجاب میں طلب

28 Mar 2023 21:48

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کیمطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فورٹ منرو میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کیا جس کے دو کنال رقبے پر بزدار ہاؤس تعمیر کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سرکاری اراضی پر بزدار ہاؤس کی تعمیر کے معاملے پر اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو طلب کر لیا۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ کو 30 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔ جس کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فورٹ منرو میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کیا جس کے دو کنال رقبے پر بزدار ہاؤس تعمیر کیا گیا۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے محکمہ مال کے عملے کی ملی بھگت سے دو کنال کمرشل سرکاری اراضی پر قبضہ کیا۔ محکمہ مال کے افسران کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کیا گیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جعلسازی سے سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا۔


خبر کا کوڈ: 1049255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049255/سرکاری-اراضی-پر-رہائشگاہ-کی-تعمیر-عثمان-بزدار-اینٹی-کرپشن-پنجاب-میں-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org