0
Tuesday 28 Mar 2023 21:52

کوئٹہ، جماعت اسلامی بلوچستان کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

کوئٹہ، جماعت اسلامی بلوچستان کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد کو مقتدر قوتوں نے ہمیشہ ملک دشمن ایجنڈا بنا کر دبانے کی کوشش کی حقوق کے جدوجہد کیلئے اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کرنے کیلئے انتشار سے تشدد تک ہر حربہ استعمال کیا گیا۔ گوادر کے حالیہ آپریشن، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ و کارکنان پہ درجنوں جھوٹے مقدمات، سیندک کا سودا، غیر اعلانیہ آپریشن اس کی مثالیں ہیں۔ ان حالات میں جماعت اسلامی بلوچستان نے بلوچستان کے حقوق اور مقتدر قوتوں کے رویہ کے موضوع پر 3 اپریل کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کیا ہے۔ کانفرنس میں مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ ظلم، لاقانونیت کے خلاف اور حقوق کے حصول کیلئے بلوچستان کے سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم اخلاص و نیک نیتی سے متحد ہونا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1049256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش