0
Tuesday 28 Mar 2023 22:19

غیر متوقع سردی کی لہر سے گیس کی مانگ میں اضافہ ہوا، ترجمان ایس ایس جی سی

غیر متوقع سردی کی لہر سے گیس کی مانگ میں اضافہ ہوا، ترجمان ایس ایس جی سی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سوئی گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں غیر متوقع سردی کی لہر سے گیس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ جسکی وجہ سے ماہ صیام کے ابتدائی تین دنوں میں شہریوں کو مشکلات درپیش رہیں اور سحر و افطار کے دوران عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بلوچستان میں لوڈ منیجمنٹ کی جا رہی ہے۔ بہت جلد صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان سلمان صدیقی نے مقامی اخبار کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں غیر متوقع سردی کی لہر سے گیس کی مانگ میں اضافہ ہوا۔ جس کی وجہ سے رمضان المبارک کے ابتدائی تین دنوں کے دوران شہریوں کو مشکلات درپیش رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔ البتہ سحر اور افطار کے اوقات میں گیس کی مناسب سپلائی کے لئے آف پیک آورز یعنی صبح 8 سے دوپہر اڑھائی بجے تک لوڈ مینجمنٹ کے تحت گیس پریشر میں کمی کی جاتی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں گیس کی ڈیمانڈ اور سپلائی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ صوبے کو ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی جاری ہے۔ سوئی گیس نے سردی کی غیر متوقع لہر کے بعد ٹیموں کو تعینات کردیا ہے۔ آئندہ دو روز میں صورتحال میں بہتری نظر آئیگی۔
خبر کا کوڈ : 1049258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش