QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن میں عدلیہ مداخلت نہ کرے، حکومت نے قرارداد پیش کر دی

28 Mar 2023 21:53

متن کے مطابق الیکشن سے متعلق مقدمات کی سماعت فل کورٹ کرے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان توقع رکھتا ہے اعلیٰ عدلیہ سیاسی و انتظامی معاملات میں مداخلت سے گریز کریگی۔ وہ دستوری معاملات جن میں اجتماعی دانش درکار ہو، انکی سماعت عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے عدلیہ کے حوالے سے قرارداد پیش کر دی، قومی اسمبلی میں قرارداد وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیش کی۔ حکومتی قرارداد کے متن کے مطابق تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن میں عدلیہ مداخلت نہ کرے۔انتخابات سے متعلق کیس میں 3-4 کے تناسب سے فیصلے کی ایوان تائید کرتا ہے۔

متن کے مطابق الیکشن سے متعلق مقدمات کی سماعت فل کورٹ کرے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان توقع رکھتا ہے اعلیٰ عدلیہ سیاسی و انتظامی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے گی۔ وہ دستوری معاملات جن میں اجتماعی دانش درکار ہو، ان کی سماعت عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ کرے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تمام اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت غیر جانبدار نگراں حکومتوں کے تحت ہونے چاہئیں۔


خبر کا کوڈ: 1049261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049261/الیکشن-کمیشن-میں-عدلیہ-مداخلت-نہ-کرے-حکومت-نے-قرارداد-پیش-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org