QR CodeQR Code

کینیڈا کیجانب سے ایران کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان

28 Mar 2023 22:57

گزشتہ شب جاری ہونیوالے اپنے ایک بیان میں کینیڈین حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اسنے ایران میں وقوع پذیر ہونیوالے حالیہ پرتشدد ہنگاموں اور ملکی ڈرون طیاروں و بیلسٹک میزائلوں کی پیداوار کے حوالے سے 8 ایرانی شخصیات اور 2 اداروں کیخلاف نئی پابندیاں عائد کی ہیں


اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کی حکومت نے گزشتہ شب انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی اور ڈرون طیاروں و بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کے بہانے سے 8 ایرانی شخصیات اور 2 اداروں پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ عالمی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق کینیڈا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا نے ایران کے خلاف اپنی نئی پابندیوں میں ایران کے شمال مغربی حصے میں ہونے والے پرتشدد ہنگاموں کے دوران انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں اور ڈرون طیاروں و بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کے باعث سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی و ایرانی انتظامیہ سے متعلق کئی ایک شخصیات و اداروں کو نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کی اندھی تقلید میں کینیڈین حکومت قبل ازیں بھی ایران کے خلاف بارہا پابندیاں عائد کر چکی ہے۔ دوسری جانب مغربی ممالک کے ایران مخالف الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی قبل ازیں تاکید کر چکے ہیں کہ بعض حکومتوں کی جانب سے ایران کے خلاف عائد کئے جانے والے بے بنیاد الزامات پر وہی حکومتیں نہ صرف پوری تاریخ میں بلکہ اس وقت بھی اپنی عوام سمیت دنیا بھر کی اقوام کے خلاف تاحال عمل پیرا ہیں!


خبر کا کوڈ: 1049265

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049265/کینیڈا-کیجانب-سے-ایران-کیخلاف-نئی-پابندیوں-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org