0
Tuesday 28 Mar 2023 23:00

پینٹاگون کیجانب سے پرامن ایرانی جوہری پروگرام کیخلاف نئی الزام تراشی

پینٹاگون کیجانب سے پرامن ایرانی جوہری پروگرام کیخلاف نئی الزام تراشی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے ایران اور اس کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس حوالے سے اپنے تازہ اقدام میں امریکی سربراہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مارک ملی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں تک دسترسی کی اپنی صلاحیت میں اضافے کی خاطر نئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ اپنے بیان میں مارک ملی کا کہنا تھا کہ روس کی فوجی طاقت کمزور پڑتی جا رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب وہ ایران اور شمالی کوریا کی جانب جھک رہا ہے۔ امریکی آرمی چیف نے کہا کہ چین و روس امریکی مفادات کو خطرے میں ڈالنے کی توانائی و طاقت رکھتے ہیں تاہم ان دونوں ممالک کے ساتھ جنگ حتمی يا قریب الوقوع نہیں! امریکی جنرل نے ایران کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں تک دسترسی سے متعلق اپنی صلاحیت میں اضافے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ پورے خطے کو بھی عدم استحکام کا خطرہ لاحق کر رہا ہے! اپنے بیان کے آخر میں مارک ملی کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے جوہری پھیلاؤ کی جانب قدم بڑھایا تو امریکی فوجی کمان کے پاس متعدد اختیارات موجود ہیں! 
خبر کا کوڈ : 1049267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش