0
Tuesday 28 Mar 2023 23:02

صرف غاصب اسرائیل ہی ایک ایسا مقام ہے کہ جسکی سلامتی کیلئے امریکہ سچے دل کیساتھ کوشاں ہے، ناصر کنعانی

صرف غاصب اسرائیل ہی ایک ایسا مقام ہے کہ جسکی سلامتی کیلئے امریکہ سچے دل کیساتھ کوشاں ہے، ناصر کنعانی
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکی حکومت کی دہشتگرد و قابض ماہیت سے پردہ اٹھاتے ہوئے لکھا ہے کہ دنیا بھر میں صرف ایک ہی ایسی رژیم ہے کہ جس کی سلامتی کے لئے امریکہ سچے دل سے کوشاں ہے جبکہ وہ بھی غاصب و قابض صیہونی رژیم اسرائیل ہے! اس حوالے سے انگریزی زبان میں جاری ہونے والے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ناصر کنعانی نے لکھا کہ غاصب صیہونی رژیم کے روز افزوں بحرانوں پر سخت پریشان اس کے سوتیلے باپ (امریکہ) کا کہنا ہے کہ امریکہ، اسرائیلی رہنماؤں سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ وہ جلد از جلد ایکدوسرے کے ساتھ سمجھوتا اور راضی نامہ کر لیں کیونکہ موجودہ شدید بحران سے سلامتی کے ساتھ ساتھ گزرنے کے لئے اسرائیل اور اس کے شہریوں کے پاس یہی بہترین رستہ ہے! اپنے پیغام کے آخر میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ صرف اسرائیل ہی وہ واحد مقام ہے کہ جس کی سلامتی کے لئے امریکہ سچے دل کے ساتھ پرعزم ہے۔ 


دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کمیشن کی ترجمان ایڈرینے واٹسن کا اسرائیل میں جاری شدید ہنگاموں کے حوالے سے جاری ہونے والے اپنے تازہ بیان میں کہنا ہے کہ ہم آجکل اسرائیل میں رونما ہونے والے حالات پر شدید پریشان ہیں جبکہ یہ حالات باہمی سمجھوتے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں مقامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ عدالتی اصلاحات کے بارے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ''اسرائیل میں جمہوریت کے تحفظ'' پر تاکید کی ہے! مزید برآں یہ کہ اس حوالے سے امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے تزویراتی رابطہ کار جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اسرائیل میں خانہ جنگی کے آغاز پر پریشان نہیں اور یہ کوئی ایسی چیز نہیں کہ جس کی ہمیں توقع ہو! 

اس حوالے سے گزشتہ روز جاری ہونے والے اپنے متعدد ٹوئٹر پیغامات میں ناصر کنعانی نے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل میں جاری شدید احتجاجی مظاہروں کی تصاویر و ویڈیو کلپس منسلک کرتے ہوئے لکھا تھا کہ جنگی جنون کے حامل ناجائز قابض عناصر کا گھر اس وقت شعلوں میں گھرا ہوا ہے جبکہ اپنی طاقت میں اضافے اور جان بچانے کی کوششوں پر مبنی اسرائیلی رژیم کے مجرم وزیراعظم کے اقدامات نے فلسطینی اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے درمیان بیمثال احتجاجی مظاہروں اور گلی کوچوں کی لڑائی چھیڑ دی ہے! انہوں نے لکھا کہ یوں غاصب صہیونی معاشرے کی اندرونی دراڑیں آج کسی بھی قبلی وقت سے بڑھ کر عیاں ہو چکی ہیں جبکہ اس دوران ناجائز قبضے اور نسل پرستی پر مبنی جعلی (صیہونی) رژیم کو ''جمہوریت'' کے پردے میں سہارا دینے کی امریکہ و مغربی ممالک اور خصوصا برطانیہ کی کوششیں انتہائی مضحکہ خیز ہیں!
خبر کا کوڈ : 1049268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش