0
Tuesday 28 Mar 2023 23:06

ایران و سعودی عرب کے باہمی تعلقات کی بحالی اسرائیلی خارجہ تعلقات کی بڑی شکست ہے، ایویگڈور لیبرمین

ایران و سعودی عرب کے باہمی تعلقات کی بحالی اسرائیلی خارجہ تعلقات کی بڑی شکست ہے، ایویگڈور لیبرمین
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے سابق وزیر خارجہ ایویگڈور لیبرمین نے ایران و سعودی عرب کے باہمی تعلقات کی بحالی کو اسرائیلی خارجہ سیاست کے لئے ایک عظیم شکست قرار دیا ہے۔ صیہونی میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے سامنے تقریر کرتے ہوئے ایویگڈور لیبرمین کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اسرائیلی خارجہ سیاست کے لئے ایک عظیم شکست محسوب ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ تہران اور ریاض کے باہمی تعلقات کی بحالی پر مبنی سہ فریقی معاہدے پر سربراہ ایرانی سپریم قومی سلامتی کونسل ریئرایڈمرل علی شمخانی، سعودی بادشاہ کے مشیر برائے قومی سلامتی مساعد بن محمد العیبان اور جمہوریہ چین کے سربراہ مرکزی کمیشن وانگ یی کی جانب سے 28 مارچ 2020ء کے روز بیجنگ میں دستخط کر دیئے گئے تھے جس کی رو سے دونوں اسلامی ممالک 2 ماہ کے اندر اندر اپنے تمام سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کے پابند ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 1049270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش