0
Tuesday 28 Mar 2023 23:09

الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہا ہے، حافظ نعیم

الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہا ہے، حافظ نعیم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور پیپلز پارٹی کی ملی بھگت سے دوبارہ گنتی کے نام پر جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی نشستوں پر قبضہ ہرگز قبول نہیں کریں گے، ہر قسم کے آئینی و قانونی اور جمہوری طریقے استعمال کرتے ہوئے عوام کے مینڈیٹ اور اپنے ایک ایک ووٹ اور نشست کا تحفظ کریں گے، چیف الیکشن کمشنر قانون اور ضابطے کے تحت حق و انصاف پر مبنی فیصلہ کریں، ہم فراغ دلی کے ساتھ پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں، پیپلز پارٹی بھی جماعت اسلامی کے حقیقی مینڈیٹ کو تسلیم کرے، ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر کراچی کے عوام کے ساتھ مذاق بند کیا جائے، ادارہ شماریات جواب دے کہ بلاک کوڈ کی سطح پر مردم شماری کیوں نہیں کی جا رہی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملتوی شدہ 11 نشستوں کے انتخابات اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی کرائے جائیں، پیپلز پارٹی ایک بار پھر سے انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے، پی ٹی آئی ہائی کورٹ میں جماعت اسلامی کی جانب سے دائر پٹیشن شامل ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی بدقسمتی ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہا ہے، الیکشن کمیشن، پیپلز پارٹی اور حکومتی ادارے، جس جس نے عوامی مینڈیٹ پر قبضہ کیا سب کو بے نقاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1049271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش