QR CodeQR Code

سیاستدانوں کی لڑائی نے ملکی اداروں کو بھی تقسیم کرکے رکھ دیا ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر 

28 Mar 2023 23:13

اپنے ایک بیان میں جے یو پی و ملی یکجہتی کونسل کے صدر نے کہا کہ وہ ادارے جن پر ملک کی سالمیت کا دار و مدار ہے، ان میں انتشار اور خلفشار ملک کیلئے سخت نقصاندہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی لڑائی نے ملک کے مؤقر اداروں کو بھی تقسیم کرکے رکھ دیا ہے، جو انتہائی افسوسناک ہے، وہ ادارے جن پر ملک کی سالمیت کا دار و مدار ہے، ان میں انتشار اور خلفشار ملک کیلئے سخت نقصاندہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا کہ سیاستدانوں کو چاہئے کہ اب بھی وقت ہے کہ وہ اپنے سیاسی مسائل عدالتوں میں پہنچانے کے بجائے مل بیٹھ کر خود حل کریں، انتقامی سیاست اور ایک دوسرے کو ختم کرنے جیسے اشتعال انگیز بیانات سے اجتناب کریں، اس کا نتیجہ سوائے انتشار خانہ جنگی کے اور کچھ نہیں نکلے گا، جو خدانخواستہ سانحہ مشرقی پاکستان کی طرح کہیں کسی دوسرے سانحہ کا موجب نہ بن جائے۔


خبر کا کوڈ: 1049272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049272/سیاستدانوں-کی-لڑائی-نے-ملکی-اداروں-کو-بھی-تقسیم-کرکے-رکھ-دیا-ہے-صاحبزادہ-ابوالخیر-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org