QR CodeQR Code

ایڈمنسٹریٹر کراچی سمیت سینکڑوں سرکاری افسران کا پیٹرول بند

28 Mar 2023 23:31

پی ایس او ذرائع کے مطابق پی ایس او کے واجبات کی مد میں سو کروڑ روپے واجب الادا ہیں، جن کی عدم ادائیگی کی بنا پر پی ایس او نے پیٹرول بند کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سمیت کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے 400 افسران کا پیٹرول بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے افسران کا پیٹرول بند کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس او کی جانب سے کے ایم سی افسران کو ملنے والا پیٹرول واجبات کی عدم ادائیگی پر بند کیا گیا۔ پی ایس او ذرائع کے مطابق پی ایس او کے واجبات کی مد میں سو کروڑ روپے واجب الادا ہیں، جن کی عدم ادائیگی کی بنا پر پی ایس او نے پیٹرول بند کر دیا۔ پیٹرول کی بندش کے باعث کے ایم سی کے 400 کے قریب افسران کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی اور میونسپل کمشنر بھی ان افسران میں شامل ہیں، جنہیں اب سرکاری خرچ پر پیٹرول نہیں مل رہا۔


خبر کا کوڈ: 1049275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049275/ایڈمنسٹریٹر-کراچی-سمیت-سینکڑوں-سرکاری-افسران-کا-پیٹرول-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org