0
Wednesday 29 Mar 2023 00:17

شام، ترکی، روس اور ایران کے وزراء کی ملاقات اگلے ماہ متوقع

شام، ترکی، روس اور ایران کے وزراء کی ملاقات اگلے ماہ متوقع
اسلام ٹائمز۔ شام، ترکی، ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ اپریل میں ماسکو میں ملاقات کریں گے۔ ترکی اور ایرانی حکام کے مطابق چاروں ممالک کے حکام شام کی جنگ کے باعث برسوں کی جاری کشیدگی کے بعد انقرہ اور دمشق کے درمیان تعمیری رابطوں پر بات چیت کریں گے۔ ترکی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ماسکو میں 3 اور 4 اپریل کو شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ یہ ملاقات وزارتی سطح کی ملاقاتوں کا تسلسل ہو گی۔

واضح رہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے اتحادی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی حوصلہ افزائی پر شام اور ترکی کے حکام نے گزشتہ سال شام کی 12 سالہ جنگ کے باعث کشیدہ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ملاقاتیں کیں تاہم بشارالااسد نے بعد میں ترک صدر طیب اردگان کے ساتھ کسی بھی ملاقات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی شام پر ترک افواج قابض ہے اور وہ اس وقت تک ملاقات نہیں کریں گے جب تک ترکی اپنی فوج واپس لینے کے لیے تیار نہیں ہو جاتا۔
خبر کا کوڈ : 1049279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش