QR CodeQR Code

سیاسی جماعتوں نے مذاکرات نہ کیے تو رہی سہی جمہوریت بھی ختم ہو جائیگی، سراج الحق

29 Mar 2023 00:41

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ عدالتیں، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن مکمل غیر جانبدار ہو جائیں، سیاسی جماعتیں قومی انتخابات کیلئے راضی ہو جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ججز کے درمیان تقسیم کے تاثر کا ازالہ الیکشن سوموٹو پر فل کورٹ بنانے سے ہوسکتا ہے۔ لاہور سے جاری اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے مذاکرات نہ کیے تو رہی سہی جمہوریت بھی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ادارے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی دھڑے بندی کا شکار ہوگئے۔ اداروں کے اندر جنگ کا آغاز بدترین حالات کا آئینہ دار ہے، ملک پر ایسا ٹولہ مسلط ہے،جس نے عوام کا جینا عذاب بنا دیا۔

سراج الحق نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں لاکھوں لوگ صبح آٹے کی تلاش میں نکلتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قطاروں میں گھنٹوں تضحیک اور تذلیل کے بعد 10 کلو کا تھیلا ملتا ہے۔ حکومت اتنی ناکارہ ہے کہ عوام کو آٹا دینے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ سراج الحق نے کہا کہ عدالتیں، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن مکمل غیر جانبدار ہو جائیں، سیاسی جماعتیں قومی انتخابات کے لیے راضی ہو جائیں۔


خبر کا کوڈ: 1049281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049281/سیاسی-جماعتوں-نے-مذاکرات-نہ-کیے-رہی-سہی-جمہوریت-بھی-ختم-ہو-جائیگی-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org