QR CodeQR Code

ایران آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا

ایٹمی مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے نہیں رہیں گے، ایرانی وزیر خارجہ

امریکہ کو ایٹمی معاہدے میں واپسی کیصورت میں تمام شقوں پر عملدرامد کی ضمانت فراہم کرنا ہوگی

29 Mar 2023 05:51

ایک معروف ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایٹمی معاہدے کی بحالی کے سلسلے میں ویانا میں ہونیوالے مذاکرات ایسے مرحلے پر پہنچ چکے ہیں کہ اگر امریکہ ایک اہم سیاسی فیصلہ کرلے تو ایک قابل بھروسہ اور مستحکم معاہدہ ممکن ہے۔


اسلام ٹئمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایک معروف ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں ایک قانونی بل تیار ہو رہا ہے، جس میں ایٹمی مذاکرات کی مدت کے لئے حد مقرر کی جا رہی ہے۔ لہذا مقابل فریقوں کو سمجھ لینا چاہیئے کہ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے نہیں رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ نے مذاکرات کے سلسلے میں قطر کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوحہ نے ایران اور امریکہ کے مابین قیدیوں کے تبادلے اور ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں بھی مثبت کردار ادا کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایٹمی معاہدے کی بحالی کے سلسلے میں ویانا میں ہونے والے مذاکرات ایسے مرحلے پر پہنچ چکے ہیں کہ اگر امریکہ ایک اہم سیاسی فیصلہ کر لے تو ایک قابل بھروسہ اور مستحکم معاہدہ ممکن ہے۔

یاد رہے کہ واشنگٹن کے دعووں کے باوجود، امریکہ نے سن دو ہزار اٹھارہ میں یکطرفہ طور پر جے سی پی او اے سے نکلنے کا اعلان کرکے ایران پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ اس وقت سے صیہونی لابی کے دباؤ اور بائیڈن حکومت کو درپیش اندرونی چیلنجوں کے پیش نظر، واشنگٹن ایٹمی معاہدے میں واپس نہ آنے کے لئے بہانے بازی کر رہا ہے اور بے بنیاد الزامات عائد کرکے ایران کو موجودہ حالات کا ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے۔  تہران کا منطقی موقف یہ ہے کہ امریکہ کو ایٹمی معاہدے میں واپسی کی صورت میں اس معاہدے کی تمام شقوں پر عملدرامد کی ضمانت فراہم کرنا ہوگی اور آئی اے ای اے کو بھی اضافی سوالات سے باز رہنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1049305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049305/ایٹمی-مذاکرات-کے-دروازے-ہمیشہ-کھلے-نہیں-رہیں-گے-ایرانی-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org