QR CodeQR Code

جہاد اسلامی کیجانب سے مغربی کنارے کے لوگوں کو مسلح کرنیکی تجویز

29 Mar 2023 06:56

اپنی سکیورٹی اور انٹیلیجنس رپورٹ پیش کرتے ہوئے جہاد اسلامی کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے کے اطراف میں صیہونیوں کو مسلح کرنیکے عمل کا آغاز ہوچکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" نے صیہونی آباد کاروں کو مسلح کرنے کی پیشکش کی ہے، جس کے جواب میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" نے بھی مغربی کنارے کے لوگوں کو مسلح کرنے کی تجویز دی ہے۔ صیہونی آباد کاروں کو مسلح کرنے کے حوالے سے ایتمار بن گویر کے منصوبے کے برخلاف جہاد اسلامی نے دیگر مقاومتی گروہوں کو یہ تجویز پیش کی ہے کہ تمام فلسطینیوں کو اس جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلح کر دیا جائے۔ جہاد اسلامی نے سکیورٹی اور انٹیلیجنس رپورٹ پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مغربی کنارے کے اطراف میں صیہونیوں کو مسلح کرنے کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس میں انفرادی اور خودکار ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں گولہ و بارود شامل ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان صیہونی جتھوں کی فوجی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ جہاد اسلامی نے کہا کہ ایتمار بن گویر اور صیہونی آباد کاروں سے وابستہ مسلح گروہوں کو جواب صرف فلسطینی عوام کو مسلح کرکے دیا جا سکتا ہے۔ ہمیں ہر اس شخص کو مسلح کرنا چاہیئے، جو اپنے دفاع کی قدرت رکھتا ہو۔


خبر کا کوڈ: 1049309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049309/جہاد-اسلامی-کیجانب-سے-مغربی-کنارے-کے-لوگوں-کو-مسلح-کرنیکی-تجویز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org