QR CodeQR Code

برطرف کیا جانیوالا صیہونی وزیر جنگ اپنے عہدے پر واپس آئیگا، رائٹرز

29 Mar 2023 07:15

گذشتہ روز اسرائیل کی لیکوڈ پارٹی کے رکن اور صیہونی پارلیمنٹ میں فارن اینڈ وار فیئر کے سربراہ "یولی اڈلسٹائن" نے "یوآف گالانٹ" کی برطرفی کے خطرناک نتائج سے خبردار کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ رائٹرز نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صیہونی وزیر جنگ "یوآف گیلنٹ" دوبارہ سے اپنا عہدہ سنبھال لے گا۔ گذشتہ روز مذکورہ اخبار نے آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ برطرف ہونے والا صیہونی وزیر جنگ "یوآف گیلنٹ" دوبارہ اس وزارت کا قلمدان سنبھالے گا۔ واضح رہے کہ تل ابیب کابینہ کے وزیر جنگ کو صیہونی وزیراعظم نتین یاہو کے عدالتی اصلاحاتی منصوبے پر تنقید کی وجہ سے 26 مارچ کو اپنی وزارت سے ہاتھ دھونا پڑے۔ نتین یاہو نے الزام لگایا کہ سابق وزیر جنگ نے موجودہ صورت حال کو مزید خراب کیا اور مجھ سے ہم آہنگی کئے بغیر اپنی بات شروع کی۔

دوسری جانب 28 مارچ کو اسرائیل کی لیکوڈ پارٹی کے رکن اور صیہونی پارلیمنٹ میں فارن اینڈ وار فیئر کے سربراہ "یولی اڈلسٹائن" نے "یوآف گالانٹ" کی برطرفی کے خطرناک نتائج سے خبردار کیا تھا۔ یولی اڈلسٹائن نے اس بارے میں کہا کہ سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ وزارت جنگ میں تبدیلی کا یہ موزوں وقت نہیں۔ اس نے اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ میں نے گذشتہ روز کمیٹی کے اجلاس میں تشویشناک رپورٹس سنیں اور ان بیان کی گئی اطلاعات کی بنیاد پر یوآف گالانٹ کو اپنے منصب پر واپس لوٹنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1049311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049311/برطرف-کیا-جانیوالا-صیہونی-وزیر-جنگ-اپنے-عہدے-پر-واپس-آئیگا-رائٹرز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org