QR CodeQR Code

جو بائیڈن کے بیان پر صیہونی وزیراعظم کا سخت ردعمل

29 Mar 2023 07:33

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نتین یاہو عدالتی اصلاحات کے منصوبے سے باز آجائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ شب صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" نے امریکی صدر کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے فیصلے بیرونی دباؤ پر نہیں کرتا۔ صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ میں چالیس سالوں سے جو بائیڈن کو جانتا ہوں اور اس کی اسرائیل سے وابستگی کی قدر کرتا ہوں۔ اسرائیل اور امریکہ کا اتحاد پائیدار ہے جو ہمیشہ ہمارے درمیان اختلافات پر غلبہ پا لیتا ہے۔ اس نے عدالتی اصلاحات پر اپنی کابینہ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے جو بائیڈن کو جواب دیا کہ اسرائیل ایک خود مختار ریاست ہے کہ جو اپنے فیصلے اپنی عوام کی امنگوں کے مطابق کرتی ہے نہ کہ بیرونی حتیٰ قریبی دوستوں کے دباؤ پر۔ واضح رہے کہ منگل کی شام صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر "جو بائیڈن" نے مقبوضہ سرزمین میں جاری بحران پر تشویش کا اظہار کیا۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نتین یاہو عدالتی اصلاحات کے منصوبے سے باز آجائے گا۔ امریکہ کے صدر نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں وائٹ ہاوس کی جانب سے نتین یاہو کو دورے کی کوئی دعوت نہیں دی گئی۔ قبل ازیں امریکی اخبار رائٹرز نے آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی تھی کہ امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیراعظم کو واشنگٹن کے دورے کی کوئی دعوت نہیں دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1049313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049313/جو-بائیڈن-کے-بیان-پر-صیہونی-وزیراعظم-کا-سخت-ردعمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org