0
Wednesday 29 Mar 2023 05:08

مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللہ نے آرٹیکل 68 کی خلاف ورزی کی، فواد چوہدری

مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللہ نے آرٹیکل 68 کی خلاف ورزی کی، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللّٰہ نے آرٹیکل 68 کی خلاف ورزی کی، دونوں نے زیر التواء مقدمے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔ فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللّٰہ کو سپریم کورٹ توہین عدالت میں طلب کرسکتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب اور رانا ثناء کو قانونی طور پر بھی نااہل قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء کے بیان کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ عمران خان نے رانا ثناء اللہ کے بیان سے متعلق کہا کہ خواہش تو یہی ہے ہم دونوں رہیں، لیکن اگر وہ کہہ رہے ہیں ایک ہی رہے گا تو میں یہی کہوں گا کہ وہ نہیں رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1049318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش