0
Wednesday 29 Mar 2023 21:34

رمضان کا مہینہ خالق کی جانب سے مخلوق کیلئے عظیم تحفہ ہے، علامہ شبیر میثمی

رمضان کا مہینہ خالق کی جانب سے مخلوق کیلئے عظیم تحفہ ہے، علامہ شبیر میثمی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ خالق کی جانب سے مخلوق کے لئے عظیم تحفہ ہے، جو لوگ اس مہینے میں فیض و برکات پالیتے ہیں ان کی دنیا و آخرت سنور جاتی ہے۔ کارکنان و ذمہ داران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ یہ مہینہ ہمیں صبر و ایثار کا درس دیتا ہے اور اس ہی روزے سے انسان کو صبر و تحمل کا درس ملتا ہے، روزہ قرب الہی کا بہتر ین ذریعہ ہے، اللہ تعالی روزے کے ذریعے مالدار مسلمانوں کو ناداروں کا ہمدرد اور بے سہاروں کا سہارا بنانا چاہتا ہے۔

علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ روزہ انسان کو بھوک افلاس کی قدر جاننے والا بناتا ہے، ہمیں چاہیئے حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ ہم حقوق العباد کا بھی بھرپور خیال رکھیں، اہل ثروت مسلمان اپنے غریب بھائیوں کو اپنی مسرت اور شادمانی میں شریک کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر حضرات ماہ رمضان میں اشیائے خوردو نوش رعایتی نرخوں میں دیں تاکہ غریب عوام اپنی فیملی اور بچوں کو افطار اور سحری میں آسانی سے روٹی کا نوالہ کھلا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 1049443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش