0
Wednesday 29 Mar 2023 22:51

مردم شماری کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، اسداللہ بھٹو

مردم شماری کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، اسداللہ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو ایڈووکیٹ نے کراچی تا کشمور سندھ میں مردم شماری کی شفافیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری ملک کے مستقبل کے نظام میں اہم کردار ادا کرے گی، اس لئے وفاقی اور صوبائی حکومت مردم شماری پر اٹھنے والے اعتراضات و تحفظات کو ختم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے۔ کراچی میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اسداللہ بھٹو نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے گوٹھوں میں ہونے والی مردم شماری کو لسانی رنگ دینے کی کوشش افسوس ناک عمل ہے، کراچی کے گوٹھ بھی شہر قائد کا اہم اور قدیمی حصہ ہیں، گوٹھوں کے نام پر لسانیت کو ہوا دینے اور شہری آبادی کے نام پر اپنی سیاست چمکانا سندھ کے مفادات کیخلاف ہے، مختلف سوسائٹیز اور گوٹھ کراچی کا مشترکہ حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی تا کشمور سندھ میں حقیقی اور شفاف مردم شماری کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، تاکہ منصفانہ مردم شماری کا عمل تمام اکائیوں کی امنگوں کے مطابق مکمل ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 1049457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش