QR CodeQR Code

دکانوں پر سستے آٹے کی دستیابی کو یقینی بنا کر عزت وقار کیساتھ آٹا فراہم کیا جائے، حاجی حنیف طیب

29 Mar 2023 23:25

اپنے ایک بیان میں نظام مصطفیٰ پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں نے خودساختہ مہنگائی کر رکھی ہے، اشیائے خوردونوش عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئیں، دکانداروں نے سرکاری نرخ نامہ ہوا میں اُڑا دیا یے۔


اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفیٰ پارٹی کے چیئرمین حاجی حنیف طیب نے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بزرگ و خواتین کو سستے اور مفت آٹے کے حصول کیلئے روزے کی حالت میں لمبی لائینوں میں کھڑا کرکے عزت نفس کو مجروح نہ کیا جائے، چند دنوں میں کئی افراد آٹا لینے کی خاطر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے دکانوں پر سستے آٹے کی دستیابی کو یقینی بنا کر عزت وقار کے ساتھ آٹا فراہم کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں حاجی حنیف طیب نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں نے خودساختہ مہنگائی کر رکھی ہے، اشیائے خوردونوش عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئیں، دکانداروں نے سرکاری نرخ نامہ ہوا میں اُڑا دیا یے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی توجہ عوام کی خدمت کی جانب مرکوز کریں، رمضان میں مہنگائی کے روایتی طوفان کو روکیں، سستی اشیاء کی فراہمی تبھی یقینی بنائی جا سکے گی، جب ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے، انتظامیہ مہنگائی کے خلاف اقدامات اٹھانے میں پہلی ہی تاخیر کر چکی ہے، اب مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 1049465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049465/دکانوں-پر-سستے-آٹے-کی-دستیابی-کو-یقینی-بنا-کر-عزت-وقار-کیساتھ-آٹا-فراہم-کیا-جائے-حاجی-حنیف-طیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org