QR CodeQR Code

اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت ناظمین  کیلئے "عزم" کے عنوان سے کیمپ

29 Mar 2023 23:45

اس کیمپ میں طلبہ کے عقائد کی درستی، اسلامی فکر کی مضبوطی اور سیرت و کردار کی تعمیر کے لیے مختلف سیشنز منعقد کیے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب شمالی کے تحت کھاریاں میں ناظمین کے لیے "عزم" کے عنوان سے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں طلبہ کے عقائد کی درستی، اسلامی فکر کی مضبوطی اور سیرت و کردار کی تعمیر کے لیے مختلف سیشنز منعقد کیے گئے۔ صوبائی سالانہ منصوبہ بندی سے ذمہ داران کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ معاشرے ہمیشہ مضبوط نظریاتی بنیادوں پر قائم رہتے ہیں۔ پاکستانی معاشرہ کی بنا اور بقا اسلامی نظریۂ حیات سے وابستہ ہے۔ اسی لیے 
اسلامی جمعیت طلبہ نوجوان طلبہ کو اسلامی فکر و نظریہ سے وابستہ کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1049471

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049471/اسلامی-جمعیت-طلبہ-کے-تحت-ناظمین-کیلئے-عزم-عنوان-سے-کیمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org