0
Thursday 30 Mar 2023 17:59

جی بی میں سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کیا جائے، جماعت اسلامی

جی بی میں سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کیا جائے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کا مطالبہ ہے کہ جی بی میں سٹیٹ سبجکیٹ قانون کو بحال کیا جائے۔ لینڈ ریفارمز ایکٹ کے حوالے سے عوام کے تحفظات کو دور کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عبد السمیع امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان نے آج دفتر جماعت اسلامی گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی سید یعصوب الدین گروپ کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں پروفیسر سید یعصوب الدین، راجہ امداد، نمبردار امتیاز، مسعود الرحمن، نظام الدین، مولانا تنویر حیدری، محمد زمان، عبد الکریم، شیر علی بھی موجود تھے۔ 
 
سید یعصوب الدین نے ملاقات میں کہا کہ ہم حکومت کے پیش کردہ لینڈ ریفارمز ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں، ہم مشاورت سے قانون سازی کریں گے۔ مولانا عبد السمیع نے عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں کوئی زمین خالصہ سرکار نہیں ہے۔ ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کی جائے گی، حکومت تمام مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، ہماری اسمبلی اور صوبائی حکومت بیوروکریسی کے رحم و کرم پر ہے، ہم جب تک ہم ایک قوم نہیں بنیں گے تب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہونگے۔ 
 
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا جی بی کے حوالے سے شروع سے یہ موقف ہے کہ جی بی ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے۔ جی بی کے عوام کو آزاد کشمیر طرز کا نظام دیا جائے، اسی نظام میں جی بی کے عوام کے حقوق کا تحفظ ہے۔ جماعت اسلامی گلگت بلتستان رمضان المبارک کے بعد جی بی کے مسائل کے حل کے گرینڈ جرگے کا اہتمام کریگی۔
خبر کا کوڈ : 1049609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش