QR CodeQR Code

کشمیری عوام کی پُرامن، باوقار اور خوشحال زندگی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں، الطاف بخاری

30 Mar 2023 22:25

پارٹی میں شامل ہونے والے نئے لوگوں کا استقبال کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان سرکردہ سیاسی کارکنان کی شرکت کی وجہ سے اپنی پارٹی کو سونہ واری علاقے میں مزید تقویت حاصل ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کا بنیادی ہدف جموں کشمیر میں ایک سازگار ماحول پیدا کرنا ہے تاکہ عوام ایک پُرامن، باوقار اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔ الطاف بخاری آج سرینگر میں پارٹی صدر دفتر پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران پارٹی میں نئے شامل ہونے والے سیاسی کارکنان سے خطاب کررہے تھے۔ اپنی پارٹی میں شامل ہونے والوں میں چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجن ارشاد احمد وانی اور نیشنل کانفرنس، پیپلز کانفرنس، کانگریس اور بی جے پی جیسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں کارکنان شامل ہیں۔ ان سب کا تعلق شمالی ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے سے تعلق ہے۔ پارٹی میں شامل ہونے والے نئے لوگوں کا استقبال کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان سرکردہ سیاسی کارکنان کی شرکت کی وجہ سے اپنی پارٹی کو سونہ واری علاقے میں مزید تقویت حاصل ہوگی۔

محمد الطاف بخاری نے پارٹی میں شامل ہونے والے اشخاص کو یقین دلایا کہ جب وہ اپنے علاقے میں عومی خدمت میں جھٹ جائیں گے تو انہیں پارٹی لیڈرشپ کا بھرپور تعاون حاصل ہوگا۔ اس موقعے پر اپنی پارٹی کے ایجنڈے کا تذکرہ کرتے ہوئے پارٹی صدر نے کہا کہ اپنی پارٹی ایک عوامی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق جموں کشمیر کے عام لوگوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لئے ہماری بنیادی مقصد جموں کشمیر میں ایک ایسا سازگار ماحول پیدا کرنا ہے، جس میں یہاں کے لوگ ایک پُرامن، باوقار اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔


خبر کا کوڈ: 1049637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049637/کشمیری-عوام-کی-پ-رامن-باوقار-اور-خوشحال-زندگی-یقینی-بنانے-کیلئے-کوشاں-ہیں-الطاف-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org