QR CodeQR Code

ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھے

امریکا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 9 اہلکار ہلاک

30 Mar 2023 22:15

کینٹکی کے گورنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ المناک واقعے میں ہلاک فوجیوں کے اہلخانہ کی مدد کیلئے جائے حادثہ کا دورہ کرینگے۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دونوں ہیلی کاپٹر میں کتنے فوجی سوار تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی ریاست کینٹکی میں دو فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 9 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان نے حادثے میں 9 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ بدھ کی رات 10 بجے پیش آیا، جب ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھے۔ ترجمان کے مطابق دو HH60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ کینٹکی کے گورنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ المناک واقعے میں ہلاک فوجیوں کے اہل خانہ کی مدد کے لیے جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دونوں ہیلی کاپٹر میں کتنے فوجی سوار تھے۔


خبر کا کوڈ: 1049644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049644/امریکا-میں-2-فوجی-ہیلی-کاپٹر-ٹکرا-گئے-9-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org