QR CodeQR Code

وہ وقت قریب ہے جب فسطینی آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے، علامہ احمد اقبال رضوی

30 Mar 2023 20:53

ادارہ موسسہ علومِ اسلامی جماران میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اب فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز اٹھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امسال بھی عالمی یوم القدس روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر تمام جماعتوں کے قائدین کی جانب سے بھی عالمی یوم القدس کو بھرپور تعاون اور جوش و جذبہ سے اجتماعی سطح پر منانے کا عزم کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس بعنوان "حمایتِ مظلومینِ جہاں و آزادی القدس" ادارہ موسسہ علومِ اسلامی جماران میں منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں فلسطین فاؤنڈیشن چیپٹر لاہور، مجلس علمائے شیعہ، مجلسِ وحدت مسلمین، آئی ایس او پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن لاہور اور مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ سمیت دیگر ملی اداروں اور طلباء تنظیموں کے سربراہان و نمائندگان نے شرکت کی اور یوم القدس جیسی عالمی جہد کی اہمیت پر گفتگو کی۔

وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں اسرائیل صفحہ ہستی سے نابود ہو جائے گا اور فلسطین کے مظلوم عوام آزاد فضاوں میں سانس لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اب فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز اٹھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امسال بھی عالمی یوم القدس روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر تمام جماعتوں کے قائدین کی جانب سے بھی عالمی یوم القدس کو بھرپور تعاون اور جوش و جذبہ سے اجتماعی سطح پر منانے کا عزم کیا گیا۔ لاہور میں بھی مشترکہ القدس ریلی کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔ 


خبر کا کوڈ: 1049647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049647/وہ-وقت-قریب-ہے-جب-فسطینی-ا-زاد-فضا-میں-سانس-لے-سکیں-گے-علامہ-احمد-اقبال-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org