QR CodeQR Code

خاران کو جام کمال نے پسماندہ رکھنے کی کوشش کی، ثناء بلوچ

30 Mar 2023 22:00

صوبائی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے ثناء بلوچ نے کہا کہ رخشان ڈویژن صوبے کے نصف کے برابر ہے۔ اس پر کبھی بھی توجہ نہیں دی گئی۔ خاران کو جام کمال نے پسماندہ رکھنے کی کوشش کی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی اجلاس بی این پی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلوچ نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان آمدورفت کے تمام جدید ذرائع سے محروم ہے۔ جس کی وجہ سے صوبے کی معاشی اور سماجی ترقی مکمل طور پر جمود کا شکار ہے۔ رخشان ڈویژن بلوچستان کے ایک تہائی یعنی 1 لاکھ کلو میٹر پر مشتمل خطہ ہے۔ جس کے قیام سے لے کر آج تک کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا۔

خاران ڈویژنل ہیڈکوارٹر کو ملانے والی سڑک خاران احمدوال روڈ اور مکمل رخشان ڈویژن کی شہ رگ کہلانے والی خاران بسیمہ روڈ انتہائی نا گفتہ بہ حالت میں ہے۔ لہٰذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے رجوع کرے کہ وہ بلوچستان کی معاشی ترقی میں اہمیت کے حامل خاران احمد وال روڈ اور خاران بسیمہ روڈ کو وفاقی ترقیاتی اسکیم میں ترجہی بنیادوں پر شامل کرکے اس پر فی الفور کام شروع کرنے کو یقینی بنائے۔

قرارداد کی موضونیت پر بات کرتے ہوئے ثناء بلوچ نے کہا کہ سڑکیں صنعتی، تعلیمی اور معاشی ترقی کی ضامن ہوتی ہیں۔ بلوچستان کے تمام اضلاع موٹروے اور اچھی سڑکوں سے محروم ہیں۔ خاران، چاغی، نوشکی صوبے کے معدنی وسائل کے لحاظ سے بھی اہم علاقے ہیں۔ رخشان ڈویژن صوبے کے نصف کے برابر ہے۔ اس پر کبھی بھی توجہ نہیں دی گئی۔ خاران کو جام کمال نے پسماندہ رکھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت حادثات سے نجات دلوانے، تعلیمی بہتری کے لئے خاران احمدوال اور خاران بسیمہ روڈ کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرے۔


خبر کا کوڈ: 1049665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049665/خاران-کو-جام-کمال-نے-پسماندہ-رکھنے-کی-کوشش-ثناء-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org