QR CodeQR Code

کوئٹہ، عدالت کا گورنر کیجانب سے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کو ہٹانے کا اعلامیہ معطل

30 Mar 2023 22:13

گورنر بلوچستان کیجانب سے 4 جامعات کے وائس چانسلر کو ہٹایا گیا تھا۔ جن میں سے دو نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے گورنر کے اعلامیہ کو معطل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے گورنر کی جانب سے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کو ہٹانے کے اعلامیہ کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے بلوچستان کے 4 جامعات کے وائس چانسلرز کو ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ مذکورہ وائس چانسلرز کی مدت ختم ہو گئی ہے۔ جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے اعلامیہ سے متعلق عدالت سے رجوع کیا۔ وی سی بلوچستان یونیورسٹی کے وکیل اکرم شاہ ایڈوکیٹ نے درخواست دیتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر کی مدت ختم نہیں ہوئی ہے۔ وہ فروری 2024 تک وائس چانسلر ہیں۔ اس کے علاوہ گورنر کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وائس چانسلر کو ہٹا سکے۔ عدالت عالیہ نے کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ بلوچستان کو ہٹانے کا اعلامیہ معطل کر دیا۔ اس سے قبل یونیورسٹی آف لسبیلہ کے وائس چانسلر نے بھی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ان کو ہٹانے کا اعلامیہ بھی معطل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1049666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049666/کوئٹہ-عدالت-کا-گورنر-کیجانب-سے-جامعہ-بلوچستان-کے-وائس-چانسلر-کو-ہٹانے-اعلامیہ-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org