0
Thursday 30 Mar 2023 22:40

حکمران اتحاد کا انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، محمد حسین محنتی

حکمران اتحاد کا انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ بروقت اور صاف و شفاف انتخابات آئینی ضرورت ہیں، حکمران اتحاد کا انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، ججز کی تقسیم سے ملک مزید بحران سے دوچار ہو سکتا ہے، ملک اس وقت جن سیاسی و معاشی صورتحال سے دوچار ہے، اس کا واحد حل بھی انتخابات ہیں، 90 دن میں انتخابات کرانا دستوری و آئینی ضرورت ہے، تاہم جماعت اسلامی کا مؤقف ہے کہ وسائل کی بچت و قومی مفاد کی خاطر صوبائی و قومی اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ اور ایک ہی دن میں کرائے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد قباء آڈیٹوریم کراچی میں ملاقات کرنے والے وفود سے بات چیت کے دوران کیا۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ انتقامی اور ’’تم رہو گے یا ہم رہیں گے‘‘ کی سیاست جمہوریت کی نفی اور اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تم چو، ڈاکو اور لاڈلے و سلیکڈٹ کی لڑائی میں ملک مزید مسائل کے دلدل میں دھنستا جا رہا ہے اور عوام رل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی نے عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے، ان کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے، اس لئے حالات کا تقاضا اور اب ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی قیادت کو سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل کے حل کیلئے سر جوڑ کر ایک میز پر بیٹھنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1049669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش