0
Sunday 9 Oct 2011 20:36

اسلام آباد،دہشتگردی کا ناکام منصوبہ، مبینہ دہشتگرد پولیس ریمانڈ پر

اسلام آباد،دہشتگردی کا ناکام منصوبہ، مبینہ دہشتگرد پولیس ریمانڈ پر
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے علاقے چٹھہ بختاور سے گذشتہ روز گرفتار ہونے والے مبینہ دہشتگرد محسن علی کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم محسن علی کو سینئر سول جج اسلام آباد رائے لیاقت علی کھرل کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے، اسلام آباد پولیس محسن علی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے پیر کے روز راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرے گی۔ گذشتہ روز شہزاد ٹاوٴن پولیس نے ترامڑی چوک کے قریب ناکے پر محسن کو گرفتار کر کے اس کی گاڑی سے دو دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا تھا۔ بعد میں ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے چٹھہ بختاور کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے چار خودکش جیکٹس، چودہ میزائل، چودہ دستی بم، ایک سو سات گولے، ایٹھ فیوز، ایس ایم جی رائفل، کلاشنکوف، درجنوں گولیاں اور نوے نشہ ایور انجیکشن برآمد کئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 104967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش