0
Thursday 30 Mar 2023 23:12

بھارت جانے والے پاکستانی ہندو تارکین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

بھارت جانے والے پاکستانی ہندو تارکین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مودی حکومت کے جھوٹے وعدوں پر یقین کر کے ہندوستان جانے والے پاکستانی ہندو تارکین پناہ گزین کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان سے ہندوستان جانے والے پاکستانی ہندو پناہ گزین کیمپوں میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں، جہاں انہیں پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولتیں میسر نہیں جس کیوجہ سے تارکین کینسرسمیت کئی موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ دہلی کے ایک پناہ گزین کیمپ میں مقیم مکین موہن سنگھ کا تعلق سندھ سے ہے۔ جو چند ماہ پہلے اپنے والد کی ناگہانی وفات کے بعد والدہ، بیوی اور بچوں کے ساتھ بھارت منتقل ہوا اور اب وہ پناہ گزینوں کے کیمپ میں زندگی گزار رہا ہے۔

پناہ گزین موہن کا سات سال کا بیٹا راجو کینسرکے مرض میں مبتلا ہوگیا ہے۔جس کا نئی دہلی کے ایک سرکاری کلاوتی ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ موہن کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے اس کے بیٹے کا علاج پرائیویٹ اسپتال میں ممکن ہے جہاں بچے کا علاج کا خرچہ 40 سے 50 لاکھ روپے بتایا جارہا ہے۔ موہن سنگھ سمیت پاکستان چھوڑکرجانیوالے ہندوتارکین کی اکثریت اس وقت پناہ گزین کیمپوں میں انتہائی برے حالات میں زندگی گزاررہی ہے۔ مودی حکومت پاکستان چھوڑکرجانیوالے ہندوؤں کو بھارتی شہریت دیئے جانے کا خواب دکھایا تھا جو ابھی تک پورانہیں ہوسکا ہے۔

دہلی کے ایک پناہ گزین کیمپ کے مکینوں کے مطابق ان کے پاس چونکہ بھارتی شہریت نہیں جبکہ پاکستانی پاسپورٹ ایکسپائر ہوچکے ہیں۔ ان کے پاس اب کوئی کارآمد شناختی دستاویزنہیں جس کی بنیاد پر وہ بچوں کو اسکول داخل کرواسکیں اور علاج و معالجے کی سہولیات حاصل کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 1049674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش