0
Thursday 30 Mar 2023 23:18
حملہ آور افغان باشندہ نفسیاتی مسائل کا شکار

لزبن میں اسماعیلی کمیونٹی سینٹر پر چاقو بردار شخص کا حملہ، 2 خواتین جاں بحق

پرتگالی وزیراعظم کا اس واقعے میں ہلاک ہونیوالی خواتین کے لواحقین اور اسماعیلی کمیونٹی سے اظہار ہمدردی
لزبن میں اسماعیلی کمیونٹی سینٹر پر چاقو بردار شخص کا حملہ، 2 خواتین جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں اسماعیلی کمیونٹی کے مرکز میں حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے 2 خواتین کو ہلاک اور ایک شخص کو زخمی کردیا۔ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پرتگالی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک شدگان میں دونوں خواتین ہیں اور ان کی شناخت آغا خان فاؤنڈیشن کی 49 سالہ مینیجر اور ایک 24 سالہ رضاکار لڑکی کے طور پر کی گئی۔ مقامی پولیس کے مطابق واقعے کے بعد حملہ آور کو گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پرتگالی وزیراعظم  انتونیو کوسٹا نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والی خواتین کے لواحقین اور اسماعیلی کمیونٹی سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور فی الوقت اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ حملہ کیوں کیا گیا۔
 
پرتگالی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیلی مرکز کے سربراہ ناظم احمد نے کہا کہ حملہ آور افغان باشندہ ہے اور اس کی تین بیٹیاں اسی مرکز میں پرتگالی زبان سیکھ رہی ہیں۔ افغان کمیونٹی ایسوسی ایشن کے صدر عمید طائری نے بین الاقوامی میـڈیا کو بتایا کہ افغان حملہ آور ایک سال قبل پرتگال آیا تھا، ایک سال قبل یونان میں اس کی بیوی کا انتقال ہوگیا تھا اور وہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔ اس واقعے کے بعد اسماعیلی کمیونٹی کے مرکز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اس حملے کے پس پردہ مقصد کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے قاصر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1049676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش