0
Thursday 30 Mar 2023 23:46

پشاور، مفت آٹے کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج کرنیوالے شہری پر پولیس کا بیہمانہ تشدد

پشاور، مفت آٹے کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج کرنیوالے شہری پر پولیس کا بیہمانہ تشدد
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں مفت آٹے کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری پر پولیس تشدد کی ویڈیو  وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ دلازاک روڈ پر پیش آیا، جہاں مفت آٹے کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری پر پولیس اہلکار نے تشدد کیا۔ ویڈیو میں پولیس اہلکار کو شہری کو زبردستی گاڑی میں بٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس اہلکار کو شہری کو سر کے بالوں سے پکڑتے اور زدوکوب کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں ایس ایچ او فقیرآباد وارث خان بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹا نہ ملنے پر لوگ دلازاک روڈ پر احتجاج کر رہے تھے، شہریوں نے روڈ ٹریفک کے لیے بندکیا اور مزاحمت کی، جس پر کچھ شہریوں کو موقع پر گرفتار کیا، اہلکار نے شہری پر تشدد نہیں کیا بلکہ پولیس وین میں بٹھانے کی کوشش کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1049682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش