0
Thursday 30 Mar 2023 23:45
آئی ایم ایف نے حکومت سے مکمل پلان مانگ لیا ہے

پیٹرول پر سبسڈی، آئی ایم ایف نے حکومت کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

پیٹرول پر سبسڈی، آئی ایم ایف نے حکومت کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی
 اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور 800 سی سی سے کم گاڑیوں کے لیے سستے پیٹرول کی اسکیم پر شدید اعتراض کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے سوال اٹھایا کہ اس اسکیم کے لیے کتنی سبسڈی درکار ہوگی۔؟ وہ کہاں سے آئے گی۔؟ اور اس کے کتنے کنزیومر ہوں گے۔؟

اسکیم میں کتنا نقصان ہوگا۔؟ آئی ایم ایف نے اس حوالے سے حکومت سے مکمل پلان مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا، جس میں آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا، جب کہ آئی ایم ایف نے غریب طبقے کو زیادہ مؤثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1049683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش