0
Friday 31 Mar 2023 00:02
سپریم کورٹ بھی سپریم ہے

نواز شریف مفرور مجرم، جب بھی آئیں گے سیدھے جیل جائیں گے، پرویز الٰہی

آئینی طور پر آئین کی تشریح کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے
نواز شریف مفرور مجرم، جب بھی آئیں گے سیدھے جیل جائیں گے، پرویز الٰہی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف آئین اور قانون کے مفرور مجرم، جب بھی واپس آئیں گے، سیدھے جیل ہی جائیں گے۔ چودھری پرویز الٰہی سے سابق قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران سابق (ایم این اے) چودھری عامر سلطان چیمہ، سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، صفدر بوسال ایڈووکیٹ، رائے ممتاز بابر اور نادر دوگل ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا حکومتی بل نواز شریف کو ایک اور (این آر او) دینے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ (پی ڈی ایم) پنجاب میں الیکشن سے فرار چاہتی ہے، نواز شریف آئین اور قانون کے مفرور مجرم ہیں، نواز شریف جب بھی واپس آئیں گے، سیدھے جیل ہی جائیں گے۔

چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا پارلیمنٹ سپریم ضرور ہے، لیکن حکومت کو معلوم ہونا چاہیئے کہ سپریم کورٹ بھی سپریم ہے، پارلیمنٹ بھی سپریم کورٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سمیت پوری (پی ڈی ایم) سپریم کورٹ کو آئین کی پاسداری سے روکنا چاہتی ہے۔ (پی ڈی ایم) سپریم کورٹ کو بینچوں کی بحث میں الجھا کر پنجاب میں الیکشن سے فرار چاہتی ہے۔ پرویز الٰہی نے کہا آئینی طور پر آئین کی تشریح کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے۔ (پی ڈی ایم) حکومت الیکشن روک کر قومی سلامتی سے کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ابھی تک الیکشن کے سوا سیاسی بحران ختم کرنے کا کوئی اور حل دریافت نہیں ہوا۔ بدنیتی پر مبنی قانون سازی کی کوئی آئینی حیثیت نہیں چاہے، وہ پارلیمنٹ ہی کیوں نہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 1049685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش