0
Thursday 30 Mar 2023 22:31

سستا پٹرول سکیم بہت پیچیدہ، مجھے نہیں لگتا کہ یہ کامیاب ہوگی، مفتاح اسماعیل

سستا پٹرول سکیم بہت پیچیدہ، مجھے نہیں لگتا کہ یہ کامیاب ہوگی، مفتاح اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سستا پٹرول سکیم مجھے بہت پیچیدہ لگ رہی ہے، مجھے نہیں لگ رہا کہ سستا پٹرول سکیم کامیاب ہوگی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدوں کو توڑنے کی وجہ سے اعتماد کا فقدان ہے، پاکستان چین کا بھی مقروض ہے، مغربی ممالک سمجھتے ہیں کہ اگر قرض دیں گے تو پاکستان کہیں چین کو نہ دے دے۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کی جیو پولیٹیکل بھی شامل ہے، پاکستان نے 3 اعشاریہ 1 بلین ڈالر اپریل سے لیکر جون تک دنیا کو واپس کرنے ہیں۔

پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے، آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے، سعودی عرب، چین، مغربی ممالک کو بھی مزید انگیج کرنا ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے، اگلے مالی سال بجٹ کی تفصیلات بتائی جائیں، عالمی طاقتوں کو لگ رہا ہے کہ کوئی اور پارٹی اقتدار میں آنے والی ہے، یہ صورتحال بھی ہے، آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک کی شرح سود کی پالیسی سے مطمئن ہے۔
خبر کا کوڈ : 1049689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش