QR CodeQR Code

عدالتی اصلاحات بل آئین سے متصادم ہے، بیرسٹر علی ظفر

31 Mar 2023 00:33

اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے بغیر عام قانون کے تحت سپریم کورٹ کے اختیارات میں تبدیلی نہیں لائی جاسکتی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ قانون پاس کیا تو اگلے پندرہ، بیس دنوں میں کالعدم قرار دیدیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے عدالتی اصلاحات کے بل کو آئین سے متصادم قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے بغیر عام قانون کے تحت سپریم کورٹ کے اختیارات میں تبدیلی نہیں لائی جاسکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون پاس کیا تو اگلے پندرہ، بیس دنوں میں کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی عدالتی اصلاحات کا بل منظور ہوگیا ہے، سینیٹ میں بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19 ووٹ آئے۔ بل کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دیا، صدر مملکت کے دستخط کے بعد بل باقاعدہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1049726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049726/عدالتی-اصلاحات-بل-ا-ئین-سے-متصادم-ہے-بیرسٹر-علی-ظفر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org