0
Friday 31 Mar 2023 10:01

ہم کام کرنا چاہتے ہیں وفاق روڑے اٹکا رہا ہے، خالد خورشید

ہم کام کرنا چاہتے ہیں وفاق روڑے اٹکا رہا ہے، خالد خورشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ ہم کام کرنا چاہتے ہیں لیکن وفاق روڑے اٹکا رہا ہے۔ وفاقی حکومت خود کچھ کر رہی ہے نہ ہمیں کرنے دے رہی ہے۔ سکردو میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سید علی رضوی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز بل حتمی نہیں ہے۔ اس میں ترامیم بھی ہوسکتی ہیں۔ ہم ہر ضلع کے عوام سے تجاویز مانگ رہے ہیں، حتمی بل تب آئے گا جب سب کا اتفاق رائے ہوگا اور تمام جگہوں سے تجاویز آئیں گی، ہم نے اپوزیشن کو بھی اس بابت مل بیٹھنے کی دعوت دی ہے مگر اپوزیشن والے ہٹ دھرمی دکھا رہے ہیں، یہ لوگ مجوزہ قانون کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، اس کا ہمارے پاس کوئی حل نہیں ہے۔ کسی کو بل کے کسی نکتے پر اعتراض ہے تو ہمارے ساتھ شیئر کرے۔
خبر کا کوڈ : 1049744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش