0
Friday 31 Mar 2023 10:21

گلگت میں ایل پی جی ائیر مکس پلانٹ کو فوری چلانے کی ہدایت

گلگت میں ایل پی جی ائیر مکس پلانٹ کو فوری چلانے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے گلگت کے عوام کی ضرورت کے پیش نظر گلگت میں نو تعمیر شدہ ایل پی جی ائر مکس پلانٹ کو فوری چلانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی کے عوام کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام آباد میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور وزارت امور کشمیر کے اعلی حکام کے ساتھ اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نو تعمیر شدہ ایل پی جی پلانٹ کو آپریشنل کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو گیس کنکشن کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ 
 
انہوں نے کہا کہ ایل پی جی پلانٹ کی تعمیر گلگت کے عوام کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں اس پلانٹ سے گلگت کے عوام کو زندگی کی ایک بنیادی سہولت میسر ہو گی وہاں یہ پلانٹ سیاحت اور ماحولیات کے حوالے سے ایک سنگ میل بھی ثابت ہو گا جس کی مدد سے گلگت بلتستان میں جنگلات کا تحفظ ممکن ہو گا اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت امور کشمیر گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1049746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش