0
Friday 31 Mar 2023 11:11

امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے بارے میں مشاورت

امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے بارے میں مشاورت
اسلام ٹائمز۔ ایک طرف مقبوضہ فلسطین میں عدالتی اصلاحات کے بل کے بعد بحران پیدا ہونے کی خبریں آرہی ہیں، تو دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے اپنے صیہونی ہم منصب کو فون کرکے ایران کے خلاف مشاورت کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ "انٹونی بلنکن" نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اسرائیلی وزیر خارجہ "ایلی کوھن" کو ٹیلیفون کرنے کی خبر دی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ کے وزیر خارجہ نے اپنے صیہونی ہم منصب کے ساتھ مشاورت کی تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ ہم نے ایران کے بارے میں وسیع طور پر مشاورت کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم نے دو طرفہ باہمی تعلقات، عرب ممالک کے ساتھ صیہونی مفاہمت اور ایران کے پُرامن ایٹمی پروگرام روکنے کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونائیٹڈ سٹیٹ آف آمریکا دو ریاستی حل کے بارے میں سنجیدہ ہے۔

یہ امر بھی قابل غور ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے ایسے حالات میں ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی بات کی ہے، جب اسلامی جمہوریہ ایران بارہا اپنے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت پر زور دیتا ہے اور اس (ایٹم بم) کے فوجی استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ انٹونی بلنکن اور ایلی کوھن نے ایسی صورتحال میں ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کے خلاف موقف اختیار کیا ہے، جب امریکہ خود دنیا میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے والا واحد ملک ہے۔ اس کے علاوہ مغربی ایشیاء میں اسرائیل واحد ایٹمی طاقت ہے، جس کی تنصیبات تک بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو کوئی رسائی حاصل نہیں۔ دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان کے ذریعے انٹونی بلنکن و ایلی کوھن کے درمیان مشاورتی گفتگو کی خبر دی اور اس حوالے سے تفصیلی نوٹ جاری کیا۔

اس بیان کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ نے ایلی کوھن سے امریکہ و اسرائیل کے دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ امریکی وزارت خارجہ کی سٹیٹمنٹ کے مطابق، دونوں رہنماوں نے ایران سمیت دیگر مشترکہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے باہمی مفادات کے حصول اور اسرائیل کے علاقائی انضمام میں وسعت پر تفصیلی گفتگو کی۔ انٹونی بلنکن نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر امریکی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے "العقبہ" و "شرم الشیخ" اجلاس میں صیہونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔ اپنے صیہونی ہم منصب سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ کشیدگی کو بڑھانے والے یکطرفہ اقدامات سے پرہیز کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1049750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش