0
Friday 31 Mar 2023 12:46

یمن میں کشیدگی میں کمی کیلئے اقوام متحدہ کے ایلچی کی عربی و مغربی حکام سے ملاقاتیں

یمن میں کشیدگی میں کمی کیلئے اقوام متحدہ کے ایلچی کی عربی و مغربی حکام سے ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمنی امور "ہانس گرینڈ برگ" نے خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل "جاسم البدیوی" کے ساتھ ملاقات کی۔ اس کے علاوہ ہانس گرینڈ برگ نے یمن میں سعودی سفیر "محمد آل جابر" اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں یمن میں کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق، ہانس گرینڈ برگ نے "ریاض" میں جاسم البدیوی، محمد آل الجابر اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان امریکہ، چین، روس، انگلینڈ سمیت فرانس کے سفیروں سے ملاقات کی۔ تمام رہنماوں نے اس ملاقات میں یمن کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یمنی فریقین کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لئے تعمیری گفتگو کی حمایت اور سیاسی عمل میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

جاسم البدیوی نے خلیج فارس تعاون تنظیم کی جانب سے یمن میں سلامتی، استحکام، ترقی اور امن کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ اس ملاقات میں یمن میں قانونی جواز کی حمایت کے لئے کونسل کے ٹھوس موقف کا اعادہ کیا گیا۔ یمنی بحران کے سیاسی حل کے لئے خلیج تعاون کونسل کے منصوبوں، ان کے اجراء، قومی مذاکرات کے لئے کانفرنس کے فیصلوں اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 کا جائزہ لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1049751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش