0
Friday 31 Mar 2023 13:50

کوئٹہ، گاڑی چوری کرنیوالے چار ملزمان گرفتار، ایک زخمی

کوئٹہ، گاڑی چوری کرنیوالے چار ملزمان گرفتار، ایک زخمی
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے کوئٹہ سے چوری ہونے والی گاڑی کو تین گھنٹے میں ڈھونڈتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جن میں سے ایک کو زخمی حالت میں پکڑا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق چار ملزمان ایک شہری کی گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔ جس پر سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس پی سریاب ضیاء اللہ مندوخیل کو خفیہ اطلاع ملی کہ چوری شدہ گاڑی کچلاک لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جس پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کا آغاز کیا۔ کچلاک بائی پاس پر پولیس اور ملزمان آمنے سامنے ہوئے، اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ اعجاز زخمی حالت میں، جبکہ محمد قاسم عرف بلال، اختر محمد عرف نانئی اور ظفر احمد کو پولیس نے گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی۔
خبر کا کوڈ : 1049760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش