0
Friday 31 Mar 2023 14:11

چیف جسٹس مسلم لیگ نون کی خواہشات کے نہیں بلکہ آئین کے پابند ہیں، شاہ محمود قریشی

چیف جسٹس مسلم لیگ نون کی خواہشات کے نہیں بلکہ آئین کے پابند ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواہشات کے نہیں بلکہ آئین اور قانون کے پابند ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کو مسلم لیگ کی خواہشات پر توجہ نہیں دینی چاہیئے، فل کورٹ کا اختیار چیف جسٹس پاکستان کے پاس ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے قوانین اور انداز کا احترام کرنا چاہیئے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ عدالتی کارروائی اور فیصلوں کے بعد پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس زمان پارک میں طلب کرلیا گیا، اس اجلاس میں عدالتی فیصلوں اور سیاسی امور پر مشاورت ہوگی۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی ورکرز اور ایکٹیوسٹ کی گرفتاری پر بھی مشاورت ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کیسز اور عدالتوں میں الجھا کر انتخابی مہم سے روکنے کی کوشش ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1049774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش