QR CodeQR Code

سیاحت کا فروغ خطے کی معاشی صورتحال کو بہتر کرے گا، توصیف عباسی

31 Mar 2023 15:18

ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے سیاحوں کی دلچسپی کا باعث ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ سیاحت کا فروغ نہ صرف خطے کی معاشی صورتحال کو بہتر کرے گا بلکہ بیروزگار اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے ان گنت مواقع بھی فراہم کرے گا۔ سیاحتی مقامات پر حکومت کی جانب سے مقامی آبادی اور سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ سیاحوں کی تفریحی مقامات تک باآسانی رسائی کے لیے حکومت نے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعطم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ہدایات اور وژن کے مطابق دریاؤں اور جھیلوں کے کنارے نئے سیاحتی اور تفریحی مقامات قائم کیے جائیں گے تاکہ سیاحت کو مزید آگے لے جایا جا سکے۔ کوئی بھی ایسا منصوبہ جو جنگلی حیات اور قدرتی ماحول کے لیے نقصان کا باعث ہو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سیاحت کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ قدرتی ماحول کا تحفظ کیا جائے، جنگلات کے کٹائو کو روکنے کیلئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے، پہاڑی علاقوں میں لوگوں کو جنگلات کی لکڑی سے انحصار کم کرنے کیلئے متبادل ذرائع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے سیاحوں کی دلچسپی کا باعث ہے۔


خبر کا کوڈ: 1049775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049775/سیاحت-کا-فروغ-خطے-کی-معاشی-صورتحال-کو-بہتر-کرے-گا-توصیف-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org