QR CodeQR Code

مودی کے مذموم عزائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے، بیرسٹر سلطان

31 Mar 2023 15:34

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدام کے بعد بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں مظالم کی انتہا کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تمام سیاسی جماعتوں اور ذرائع ابلاغ پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر اور نریندر مودی کے مذموم عزائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کشمیر ہائوس اسلام آباد میں آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی (اے کے این ایس) کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا کو مودی کے مذموم عزائم کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ مودی حکومت کے 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدام کے بعد بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں اپنے مظالم میں بے انتہا تیزی لائی ہے، لہٰذا بھارت کا مکروہ چہرہ اور مودی کی ہندوتوا پالیسیوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اے کے این ایس کے صدر امجد چوہدری نے بھی افطار ڈنر سے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 1049777

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049777/مودی-کے-مذموم-عزائم-کو-عالمی-سطح-پر-بے-نقاب-کرنے-کیلئے-میڈیا-اپنا-کردار-ادا-کرے-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org