QR CodeQR Code

پنجاب، خیبر پختونخوا انتخابات پر ازخود نوٹس خارج کیا جاتا ہے، جسٹس یحیی آفریدی

31 Mar 2023 15:47

اپنے نوٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی یہ بھی کہا کہ انتخابات کیس میں فریقین سیاسی موقف تبدیل کرتے رہے ہیں، سیاسی معاملات عروج پر ہوں تو عدالت کو مداخلت سے گریز کرنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات پر از خود نوٹس پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنا تفصیلی نوٹ جاری کردیا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے تفصیلی نوٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ کا از خود نوٹس خارج کیا جاتا ہے۔ تفصیلی نوٹ میں مزید کہا گیا کہ انتخابات کا معاملہ لاہور اور پشاور ہائیکورٹس میں زیر التوا ہے، سپریم کورٹ ماضی میں قرار دے چکی ہے کہ معاملہ ہائیکورٹ میں ہو تو مداخلت نہیں کی جاسکتی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے نوٹ میں یہ بھی کہا کہ انتخابات کیس میں فریقین سیاسی موقف تبدیل کرتے رہے ہیں، سیاسی معاملات عروج پر ہوں تو عدالت کو مداخلت سے گریز کرنا چاہیئے۔ تفصیلی نوٹ میں کہا گیا کہ ازخود نوٹس اور آئینی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں، خود کو بینچ کا حصہ رکھنے کا معاملہ چیف جسٹس پر چھوڑتا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 1049788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049788/پنجاب-خیبر-پختونخوا-انتخابات-پر-ازخود-نوٹس-خارج-کیا-جاتا-ہے-جسٹس-یحیی-ا-فریدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org