0
Friday 31 Mar 2023 20:25

بھارت میں مندر کا فرش ٹوٹنے سے درجنوں پجاری کنویں میں گر گئے، 35 ہلاک

بھارت میں مندر کا فرش ٹوٹنے سے درجنوں پجاری کنویں میں گر گئے، 35 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مندر میں پوجا کے دوران مندر کا فرش اچانک ٹوٹنے سے کنویں میں گرنے سے کم از کم 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اندور شہر میں پیش آنے والے حادثے میں چودہ دیگر افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ایک شخص اب بھی لاپتہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرین کنویں کے اوپر کنکریٹ کی ایک سلیب پر کھڑے تھے جب سلیب ٹوٹ گیا اور اور درجنوں افراد تقریبا 40 فٹ گہرے کنویں میں ڈوب گئے تھے۔ یہ واقعہ جمعرات کے روز ہندو تہوار رام نومی کے موقع پر بیلیشور مہادیو جھولی لال مندر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ ریسکیو اور ریلیف کا کام تیزی سے مکمل کر رہی ہے۔

سینئر عہدیدار ایلیاراجا ٹی نے اے این آئی نیوز چینل کو بتایا کہ 18 لوگوں کو بچانے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اب تک دو لوگوں کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ شخص کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔ انڈیا میں مذہبی تقریبات کے دوران حادثات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں اور رواں برس 23 جنوری کو ریاست تامل ناڈو کے دروپتی مندر میں تقریب کے دوران کرین زائرین کے اوپر گرنے سے چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔ کنویں کے اوپر کنکریٹ سلیب کے ٹوٹنے سے درجنوں افراد تقریبا 40 فٹ گہرے کنویں میں ڈوب گئے تھے۔ ریاستی وزیراعلٰی شیوراج سنگھ چوہان نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے لئے دو لاکھ روپے کے معاوضے کا بھی اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 1049812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش