QR CodeQR Code

روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے شواہد ہیں، امریکا

31 Mar 2023 19:46

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے بتایا کہ روس بیس سے زائد اقسام کے ہتھیار اور گولہ بارود حاصل کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کا کہنا ہے کہ اس کے پاس امریکا کے پاس یوکرین جنگ کے لیے شمالی کوریا اور روس کے درمیان ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدے کے شواہد موجود ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت شمالی کوریا روس کو ہتھیار فراہم کرے گا جس کے بدلے روس شمالی کوریا کو خوراک اور ضروری سامان فراہم کرے گا۔ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے بتایا کہ روس بیس سے زائد اقسام کے ہتھیار اور گولہ بارود حاصل کرے گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس ستمبر میں بھی روس نے شمالی کوریا سے توپ خانے کے گولے اور میزائل خریدے تھے تاہم شمالی کوریا نے اس کی تردید کی تھی۔

اس سے قبل امریکا یوکرین جنگ میں روس کو اسلحہ فراہم کا الزام ایران پر بھی عائد کرچکا ہے اور ایران نے پہلے انکار اور بعد میں اسے تسلیم بھی کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ یوکرین جنگ دوسرے سال میں داخل ہورہی ہے اور روس چار شہروں پر قبضے کا دعویٰ کرتا ہے جب کہ عالمی سطح پر اسے دباؤ کا بھی سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1049817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049817/روس-اور-شمالی-کوریا-کے-درمیان-ہتھیاروں-کی-خرید-فروخت-شواہد-ہیں-امریکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org